وزیراعلیٰ جام کمال خان کے گوادر پہنچنے پر چیف سیکرٹری بلوچستان سمیت دیگر نے استقبال کیا
کوئٹہ: وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان پیر کے روز گوادر پہنچے جہاں وزیراعلی کا گوادر ائیر پورٹ پر چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا، کمشنر مکران شاہ عرفان غرشین اور آئی جی پولیس بلوچستان نے استقبال کیا بعد ازاں وزیراعلی بلوچستان کو گوادر ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے حکام کی جانب سے بریفنگ دی گئی صوبائی وزراء، چیف سیکرٹری بلوچستان سمیت دیگر اعلی حکام نے بریفنگ میں شرکت کی اس موقع پر وزیراعلی کو گوادر میں پانی کے مسائل کے حل، گوادر اولڈ ٹاؤن کی بحالی اور دیگر اہم امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
Load/Hide Comments


