پاکستان سیٹزن پورٹل کی توسط سے عوامی شکایات کے بروقت ازالے سے قومی اداروں پر عوام کے اعتماد میں بھی اضافہ ہوا ہے, گورنر بلوچستان

کوئٹہ:گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ پاکستان سیٹزن پورٹل کی توسط سے نہ صرف صوبہ بلوچستان میں وفاقی محکموں کی کارکردگی کافی بہتر ہوئی ہے بلکہ عوامی شکایات کے بروقت ازالے سے قومی اداروں پر عوام کے اعتماد میں بھی اضافہ ہوا ہے. گورنر یاسین زئی تمام سرکاری آفسرز پر زور دیا کہ وہ کسی قسم کے دباؤ میں آئے بغیر اپنی پیشہ روانہ صلاحیتیں بروئے کار لاکر عوام کو درپیش مسائل ومشکلات حل کریں. ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز گورنر ہاؤس کوئٹہ میں صوبہ بلوچستان میں کام کرنے والے تمام وفاقی اداروں کے سربراہوں سے منعقدہ اجلاس کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر بلوچستان پبلک سیکٹر یونیورسٹیز کے وائس چانسلر صاحبان بھی موجود تھے. واضح رہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے ملک کے تمام صوبوں کے گورنرز صاحبان کو پاکستان سٹیزن پورٹل کے ذریعے صوبوں میں کام کرنے والے وفاقی اداروں میں عوامی شکایات کے ازالے کے نظام کا جائزہ لینے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے. صوبہ میں وفاقی محکموں کی کارکردگی سے متعلق جائزہ اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر بلوچستان نے کہا کہ گوڈ گورننس قائم کرنے اور معاشرے کو ناجائز سفارشوں اور کرپشن سے پاک رکھنے میں آفیسرز حضرات اپنا کردار ادا کریں تاکہ عوام کیلئے زیادہ سے زیادہ آسانیاں پیدا ہو سکیں. اس ضمن میں ضروری ہے کہ ہم اپنے قومی اداروں کی کارکردگی کو باقاعدگی سے جانچنے کے علاوہ شفافیت اور جوابدہی کے عمل کو مستحکم بنائیں. گورنر یاسین زئی نے کہا کہ پاکستان سٹیزن پورٹل (پی سی پی) کے ذریعے عوام کو اپنی شکایات درج کروانے کی سہولت کو عوامی سطح پر شاندار پذیرائی مل رہی ہے. گورنر بلوچستان نے واضح کردیا صوبے میں ہر وفاقی ادارہ کا سربراہ ہر جائزہ اجلاس سے قبل پوری تیاری اور عوامی شکایات کے بروقت ازالہ کی تحریری رپورٹ جمع کروانے کا پابند ہے. جائزہ اجلاس میں وفاقی محکموں کے سربراہان کی تجاویز اور سفارشات کے نتیجے میں کئی اہم فیصلے کئے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں