15اپریل کو ہم کوئٹہ شہر کی دکانیں ہر حال میں کھولیں گے،رحیم کاکڑ

کوئٹہ :مرکزی انجمن تاجران کے صدر عبدالرحیم کاکڑ نے کہا ہے کہ حکومت مذاکراتی کمیٹی کے سامنے 4نکات رکھے ہیں 13اپریل کو وزیراعلیٰ بلو چستان کے زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلے کرینگے ان خیالات کااظہارانہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ 15اپریل کو ہم کوئٹہ شہر کی دکانیں ہر حال میں کھولیں گے تاجروں کی لاک ڈاؤن کی وجہ سے کمر ٹوٹ گئی ہے ہم اپنے ملازمین کی تنخواہیں اور کرایے ادا نہیں کرسکتے ہیں تاجروں کی دکانوں میں خاص کر ڈرائی فروٹ سمیت کچھ ایسے ایٹم بھی موجود ہیں جو خراب ہونے کا خدشہ ہے جس سے لاکھوں روپے کا نقصان ہوگا مرکزی انجمن تاجران کے کابینہ کے ہمراہ حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے سامنے چار نکات رکھے ہیں کہ دکانداروں کوایک سے دو لاکھ تین ماہ کے آسان اقساط پر قرضہ دیا جائے دن میں 10تا 5بجے تک دکانیں کھول دیں یا 4گھنٹے کیلئے ہو تااسی طرح حکومت کے سامنے مختلف آپشن رکھے ہیں امید ہے سموار کو وزیراعلیٰ بلوچستان کے زیر صدارت اجلاس میں ہمارے 4نکات سمیت دیگر مسائل پر عملدرآمد ہوجائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں