ڈیرہ مراد جمالی، مسلح افراد کے حملے میں باپ بیٹے سمیت 3افراد جاں بحق

ڈیرہ مراد جمالی: نصیر آباد میں مسلح افراد کی فائرنگ سے باپ بیٹے سمیت تین ہلاک تفصیلات کے مطابق ڈیرہ مرادجمالی میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سیمحبت خان نامی شخص کے جانبق ہونے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی نصیر آباد عبدالحئی عامر بلوچ نے پولیس کو بروقت کارروائی کرنے ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا ڈی ایس پی سرکل ڈیرہ مرادجمالی گلاب خان شیخ ایس ایچ او سٹی طالب حسین لاشاری ایڈیشنل ایس ایچ او سکندر سعید عمرانی موقع پر پہنچ گئے علاقے کی ناکہ بندی کردی اور ملزمان کا تعاقب کیا قتل کے الزام میں منظوراحمد ابڑو کو بروقت گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے پولیس کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی بتایا جارہاہے جبکہ دوسرا واقعہ منجھو شوری پولیس کی حدود بالان شاخ گوٹھ شاہنواز میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے گل حسن پرکانی اور ان کے فرزند کو ہلاک کرکے فرار ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں