آصف زرداری نیب کی انکوائری میں تعاون کریں،اسلام آباد ہائیکورٹ کا عبوری حکمنامہ

اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف نیویارک اپارٹمنٹ انکوائری میں کال اپ نوٹس اور ضمانت قبل از گرفتاری معاملے پر عبوری حکمنامہ میں کہاہے کہ آصف زرداری نیب کی انکوائری میں تعاون کریں۔ جمعرات کو اپنے فیصلے میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہاکہ پانچ لاکھ مچلکوں اور ایک شخصی ضمانت پر آصف زرداری کی ایک ماہ کے لیے ضمانت منظور کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ آصف زرداری نیب کی انکوائری میں تعاون کریں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے کاہکہ درخواست گزار نے چھ جولائی کی پیشی پر استثنیٰ کی درخواست دائر کی جسے عدالت مسترد کرتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں