ملک میں حقیقی جمہوری نظام کے قیام کیلئے جمہوری قوتیں یکجا ہوئی ہیں،مولانا عبدالواسع
پشین: جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ ملک میں حقیقی جمہوری نظام کے قیام کیلئے جمہوری قوتیں یکجا ہوئی ہیں جمہوری قوتوں پر مشتمل اتحاد پی ڈی ایم موجودہ سلیکٹڈحکمرانوں کے غیرجمہوری اقدامات اور عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف اپنے عوام کے جمہوری حقوق اور پارلیمنٹ کے وقار کیلئے سرگرم عمل ہے، اپنے مقاصد کے حصول اور غیرجمہوری عناصر کا راستہ روکنے کیلئے ملک کے عوام کو پی ڈی ایم کے ہاتھ مضبوط کرنے ہونگے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علماء اسلام تحصیل پشین کے زیر اہتمام تربیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جس سے جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء اور بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان ایڈووکیٹ، رکن قومی اسمبلی مولانا کمال الدین، سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی سید مطیع اللہ آغا، سابق صوبائی وزیر صوبائی ڈپٹی اطلاعات سیکرٹری حاجی عین اللہ شمس، ضلعی امیر پشین مولانا عزیز اللہ حنفی، آراکین صوبائی اسمبلی میر یونس عزیز زہری، حاجی محمد نواز کاکڑ، حاجی اصغر ترین، حاجی عزیز اللہ آغا، تحصیل امیر پشین مفتی جمیل احمد، جنرل سیکرٹری مولوی سلیم شاکر حافظ عبدالقدیم اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔صوبائی امیر ایم این اے مولانا عبدالواسیع نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں بھی ہماری کوشش تھی کہ ملک کے تمام جمہوری قوتوں کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا کرکے عوام کیلئے ایک جمہوری سمت کا تعین کرلیں، ہمارا واضح ایجنڈا ہے کہ ان غیرجمہوری عناصر سے نجات حاصل کرکے ایک جمہوری اور عوامی حکمرانی قائم کی جائے، انہوں نے کہا کہ کسی بھی جماعت میں کارکنوں کی صحیح سمت تربیت ہی کلیدی کردار ادا کرتا ہے، کارکنوں کے درمیان اگر یہ جذبہ اور نظم و نسق اسی طرح برقرار رہا تو کامیابی آپ کے قدم چھومے گی، انہوں نے کہا کہ پاکستان نہیں بلکہ پوری دنیا پر حق حاکمیت صرف مسلمان قوم کو حاصل ہے اور امت مسلمہ میں صرف علماء کرام کو یہ حق حاکمیت حاصل ہے اس لیے کہ وہ انبیاء کرام کے وارثین ہے اور دنیا میں انسانی معاشرہ اس وقت قائم نہیں ہوسکتا جب تک اسلامی نظام نافذ العمل نہیں ہوجاتا، انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام اپنی جوبن کے دور سے گزر رہا تھا تو اس وقت جماعت میں بڑے بڑے علماء کرام بقیدحیات تھے، اپنے کارکنوں کو تربیت دیکر صحیح سمت انہی علماء کرام کی مرہون منت ہے اور اسی مشن کو برقرار رکھنے کیلئے آج بھی جمعیت علماء اسلام تربیتی اجتماعات کا انعقاد کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام ضلع پشین نے عام انتخابات میں ریکارڈ قائم کیا قومی اسمبلی سمیت صوبائی اسمبلی کی تمام نشستیں جمعیت نے حاصل کیں انہوں نے کہا کہ آج بھی تحصیل پشین کے اس عظیم الشان اجتماع قائم کرنے پر مبارکباد کے مستحق ہیں اور جوش وخروش سے اپنے قائدین کا استقبال کرنا قابل ستائش ہے انہوں نے کہا کہ آج میں سب کارکنوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ کیا آج ہمارا اتحاد دوستی کی بنیاد پر ہے یا شخصیت پرستی کے بنیاد پر ہے یا اس قوی بنیاد پر جس کا بنیاد اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے رکھا ہے۔ اور ہمارا منشور اور مقصد آپ لوگوں کو معلوم ہوگا کہ ہمارا مقصد دین اسلام کو اس ملک پر اور بلکہ پوری دنیا پر قائم کرنا ہے تو تمام کارکنوں کو یہ واضح پیغام دی جاتی ہے کہ وہ اپنے دینی فریضہ سمجھ کر اور عبادت کی نیت سے کرے۔ اور اپنے منزل مقصود تک اپنا پیغام بہترین حکمت و مصلحت کی بنیاد لوگوں تک پہنچایا جائے اسی طرح ملک میں بہت ساری پارٹیاں ہیں اور ہر ایک کا اپنا منشور ہے لہذا ہمارا منشور دین اسلام ہے اور ہمارا مقصد بھی یہی ہے اور اپنے تمام مسلمان زمہ داران کا یہ فرض بنتا ہے کہ وہ اپنا فریضہ کو انجام تک پہنچائیں اور یہ فرض سب سے پہلے علماء کرام کو ادا کرنا چاہیے کیونکہ علماء ورثتہ الانبیاء ہے۔ اور اسی طرح سیاست بھی علماء کا فرض منصبی بنتا ہے کیونکہ حدیث میں ہے کہ بنی اسرائیل کے انبیاء کرام سیاست کرتے تو ان انبیاء کرام کے وارثین علماء کرام ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ سلیکٹیڈ حکومت اور ان کی نااہلی کی وجہ سے صوبہ بلوچستان کھنڈرات میں تبدیل ہوگیا ہے، اپنی ناقص پالیسیوں کے باعث عوام کو نان شبینہ کا محتاج بن کر رہ گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انسان کی پوشیدہ اور چھپی ہوئی صلاحیتوں کی تربیت کرنا،انسان کو پستی سے نکال کر بلندی اور تکامل کی راہ پر گامزن کرنے اور اسے آگے بڑھانا،میں جن صفات کی ضرورت ہو ان کی دیکھ بھال کرکے صحیح پروان چڑھانے کا نام تربیت ہے۔


