مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس جاری
ملک میں ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔
ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبد الخبیر آزاد کی زیر صدارت کراچی میں ہورہا ہے۔
محکمہ موسمیات کے حکام کی بھی اجلاس میں شریک ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج چاند نظر آنے کا امکان بہت کم ہے جبکہ ملک کے بیشترحصوں میں موسم ابرآلود ہے۔
محکمہ موسمیات نے پاکستان کی پہلی کمپیوٹرائزڈ دوربین لگادی ہے اور چاند دیکھنے کیلئے کمپیوٹرائزڈ دوربین کا استعمال کیا جائے گا۔
Load/Hide Comments


