حکومت نے15% ڈسپیریٹی ریڈکشن الانس میں معاہدے کی پاسداری نہیں کی، بلوچستان گرینڈ الائنس

کوئٹہ: بلوچستان ایمپلائز اینڈ ورکرز گرینڈ الائنس کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت بلوچستان نے15% ڈسپیریٹی ریڈکشن الانس میں گرینڈ الائنس سے کیے گئے معاہدے کی پاسداری نہیں کی معاہدے سے انحراف کر کے بلوچستان حکومت نے ملازمین دشمنی کا ثبوت دیا جو قابل مذمت ہے، بلوچستان ایمپلائز اینڈ ورکرز گرینڈ الائنس کے ترجمان محمد یونس کاکڑ کے مطابق بیان میں کہا گیا ہے کہ گرینڈ الائنس اس جاری شدہ نوٹیفکیشن کو یکسر مسترد کرتا ہے کیونکہ وفاق اور دوسرے صوبوں میں 25 فیصد ڈسپیریٹی ریڈیکشن الانس جاری/رننگ بنیادی تنخواہ پر دیا جا رہا ہے۔اور صرف وہی ملازمین حقدار نہیں ہونگے جن کے مجموعی الاونسزز بنیادی تنخواہ سے متجاوز ہیں مگر بلوچستان حکومت نے عدالتی فیصلے اور بیوگا کے ساتھ کے گئے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔ گرینڈ الائنس کے نمائندوں ساتھ 15 % DRAوفاقی نوٹیفکیشن کے عین مطابق یکم جولائی سے اور بقیہ 10% تین مہینے کے بعد دینے کا معاہدہ کیا گیا ہے۔معاہدے سے انحرافی کی موجودہ صورتحال میں بلوچستان بھر کے ملازمین میں غصے اور تشویش کی لہر پائی جاتی ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بلوچستان ایمپلائز اینڈ ورکرز گرینڈ الائنس جلد ہی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس بلا کر اہندہ کا لائحہ عمل طے کرے گی۔اگر حکومت نے اس جاری شدہ نوٹیفکیشن میں ترمیم نہ کی تو عید کے بعد بھرپور اور فیصلہ کن احتجاجی تحریک چلائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں