دکی، پانچ دن کے اندر مطالبات کے حل کرنے کی یقین دہانی پر دھرنا ختم

دکی: پانچ دن کے اندر مطالبات حل کرنے کی یقین دہانی پر سول ہسپتال کے سامنے جاری دھرنا ختم کردیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق سول ہسپتال کے سامنے سماجی رہنماہ شادی خان عرف چاندی ناصر کی جانب سے جاری دھرنا دو دن گزرنے کے بعد اسسٹنٹ کمشنر حبیب احمد بنگلزئی اور ڈی ایچ او کے فوکل پرسن ڈاکٹر عزیز احمد کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد ختم کردیا گیا۔ اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر دکی حبیب احمد بنگلزئی نے سماجی رہنماہ چاندی خان ناصر ملک حاجی فیروز خان ناصر مسلم لیگ ن کے ضلعی جنرل سیکرٹری رحمت اللہ موسی خیل اور خانزادہ کریم اللہ ناصر کے ساتھ کامیاب مذاکرات کئے جسمیں پانچ دن کے اندر اندر تمام مطالبات حلکرنے کی یقین دہانی کروائی گئی۔واضح رہے کہ سماجی رہنماہ شادی خان ناصر کی جانب سے سول ہسپتال کے سامنے دو دن تک سول ہسپتال میں ڈاکٹروں کی حاضری یقینی بنانے لیڈی ڈاکٹر تعینات کرنے ادویات کا کوٹہ بڑھانے تین نئے ایمبولنس ہسپتال کے لئے منظور کرنے جیسے دیگر مطالبات کے حل ہونے تک دھرنا دیے کر ناناصاحب زیارت روڈ ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں