بلوچستان ،ایگل سکواڈ کے لیے "پہلےسلام پھر کلام ” کی پالیسی متعارف
کوئٹہ ۔ ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ طارق الہی مستوئی نے کہا ہے کے بلوچستان ایگل اسکاڈ اور ایلیٹ فورس میں تنظیم نو فیصلہ، پہلے "سلام پھر کلام ” کی پالیسی متعارف کرانے کا فیصلہ کر چکے ہیں،۔ اہلکارعوام کے جان و مال کے محافظ ہیں دوستانہ رویہ اختیار کیا جائے ۔ تمام اہکاروں اور عوامی رویوں کو باڈی کیمرہ سے مانیٹر کیا جائے گا۔ ایگل اسکاڈ اور ایلیٹ فورس کے گشتی موٹر سائیکلوں پر ٹریکنگ ڈیوائس نصب کریں گے ۔ افسران روزآنہ کی بنیاد پر گشت پر معمور اہکاروں کی موٹیویشن کریں گے، فورس میں چند کالی بھیڑیں پورے محکمے کی بدنامی کا باعث ہیں ایسے اہلکاران کے لیے مزید کوئی گنجائش نہیں ۔ چند اہلکاروں کی وجہ سے پوری فورس کو مورد الزام نہیں ٹھہرایا جا سکتا ، ۔ شکایات کی شرح کم اچھی کارکردگی کی زیادہ ہے جوانوں پر فخر ہے حوصلہ افزائی افسران کا فرض ہے
Load/Hide Comments