بلوچستان ، ناراض حکومتی اراکین کو منانے کی کوششوں کا آغاز
حکومتی جماعت کے ناراض پشتون وزراء نے اہم شخصیت سے ملنے سے انکار کردیا تھا، جس بعد آج وزیراعلیٰ بلوچستان کا طیارہ خصوصی طور پر اسلام آباد سینیٹر احمد خان خلجی اور سینیٹر نصیب اللہ بازئی بجھوایا گیا ہے جو اسلام آباد سے کوئٹہ ان کو لے کر آیا ہے۔ جو اب وزراء سے ملاقات کر رہے ہیں اور ناراض پشتون وزراء کو وزیراعلی بلوچستان میر کمال جام سے ملنے پر قائل کرنے کی کوشش کر رہے ہیںصوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ نورمحمددومڑ کے گھر ناراض پشتون وزراء و ارکان صوبائی کو منانے کیلئے حکومتی وفد پہنچ گیا ہے، مذاکرات جاری ہیں،واضح رہے کہ جام کابینہ کے3 ارکان نے تحفظات دور نہ ہونے کی صورت میں کابینہ سے علیحدگی کی دھمکی دے چکے ہیں
Load/Hide Comments