قلعہ سیف اللہ، ٹریفک حادثے سے 2افراد جاں بحق

قلعہ سیف اللہ /کوئٹہ:بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے ہیں جبکہ دشت میں موٹرسائیکل پر فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے ہیں اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز قلعہ سیف اللہ میں منعقدہ جلسے سے واپس جانے والی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں دو افراد شادی خان اور عبدالباقی جاں بحق ہوگئے جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے ہیں لاشیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جاں بحق ہونے والے افراد آپس میں بھائی بتائے جارہے ہیں دوسری جانب دشت میں ممتاز قبائلی رہنما حاجی بشیراحمد کرد کے موٹر کار پر تیرا میل دشت کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے بشیراحمد کرد ان کے بیٹے شدید زخمی ہوگئے اطلاع ملتے ہی تحصیلدار دشت ملک بہادر خان بنگلزئی نائب تحصیلدار حاجی عبدالمنان مینگل بمعہ لیویز نفری موقع پر پہنچ کر شدید زخمیوں کو طبی امداد کیلئے کوئٹہ منتقل کردیا جبکہ نامعلوم مسلح افراد کے گرفتاری کیلے کاروائی جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں