پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 24 افراد جاں بحق

اسلام آباد :پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 24 افراد جاں بحق ہوئے، جس کے بعد ملک بھر میں کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد 22 ہزار 642 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ ایند آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے مزید ایک ہزار 980 کیسز رپورٹ ہوئے۔این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 78 ہزار847 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مثبت کیسز کی مجموعی شرح 4.17 فیصد رہی۔این سی او سی کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 47 ہزار 472 ٹیسٹ کیے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں