وزیر اعظم سے شیریں مزاری اور آمنہ مسعود جنجوعہ کی ملاقات،لا پتہ افراد کے حوالے سے گفتگو

اسلام آباد:وزیرِ اعظم عمران خان سے وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری اور چیئر پرسن ڈیفنس آف ہیومن رائٹس آمنہ مسعود جنجوعہ نے ملاقات کی جس میں لا پتہ افراد کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں بتایا گیا کہ پارلیمانی کمیٹی میں اس حوالے سے موجود بل کو بھی جلد ہی منظوری کیلئے پیش کر دیا جائے گاوزیرِ اعظم نے ڈاکٹر شیریں مزاری کی سربراہی میں وزارت کے انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں