کورونا سے مزید 47 افراد جاں بحق، شرح 5 فیصد سے بڑھ گئی

اسلام آباد :عالمی وبا کورونا وائرس سے پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 47 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ملک میں کورونا سے مجموعی اموات 22 ہزار 689 ہوگئیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ24 گھنٹے میں کورونا کے مزید 2 ہزار 545 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی تعداد 9 لاکھ 81 ہزار 392 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں 2 ہزار 336 کورونا مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں مثبت کیسز کی شرح5.20 فیصد رہی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 48 ہزار 910 ٹیسٹ کئے گئے۔ اب تک 15 کروڑ 24 لاکھ 8 ہزار 785 افراد کا کورونا ٹیسٹ کیا جاچکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں