حکومت، قیمتوں میں ہوشرباء اضافہ کرکے عوام سے جینے کا حق چھین رہی ہے، حافظ حمد اللہ

کوئٹہ: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے ترجمان اور جمعیت علماء اسلام کے رہنماء سابق سینیٹر مولانا حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ عمران، وزراء اور کرایے کے ترجمانوں کا فوج ظفر موج بجٹ سیشن کے دوران عوام کو ریلیف دینے کے دعوتے کرتے رہے لیکن نااہل اور سلیکٹڈ حکومت نے ایک مرتبہ پھر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ کرکے عوام سے جینے کا حق چھین لیا ہے، عمران خان رجیم پٹرول اور اشیائے خورد و نوش کی قیمتیں کم کرنے میں بری طرح ناکام رہا ہے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے اشیا خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ کو مسترد کیا اور کہا کہ سلیکٹیڈحکومت نے پٹرول کے بعد، آٹا، چینی اورگھی کی قیمتوں میں ہوش ربااضافہ کرکے عوام سے جینے کاحق چین لیا۔ انہوں نے کہا کہ حافظ حمداللہ عمران خان رجیم پٹرول اور آشیاخوردنوش کی قیمتیں کم کرنے میں بری طرح ناکام رہا، پاکستان میں اس وقت پٹرول کی قیمت تاریخ کی بلندترین سطح پرہے، ملک میں پٹرول 118روپے فی لیٹر اور چینی110روپے فی کلوفروخت ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران رجیم اور ان کاوزیر خزانہ ووزرا اور کرائے کے ترجمانوں کافوج ظفرموج بجٹ سیشن کے دوران عوام کوریلیف دینے کے دعوے کرتے رہے، یہ حکومت کارکردگی میں،،زیرو،،اور پروپیگنڈے میں،،ہیرو،، ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس حکومت نے گالم گلوچ کلچر کوپروان چڑھانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی،حکمران ٹولہ،مہنگائی، بیروزگاری، کے خاتمے پرکوئی توجہ نہیں دے رہی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس حکومت کی ترجیحات میں،غربت کانہیں،غریب،کاخاتمہ شامل ہے۔ موجودہ حکومت عوامی نہیں سلیکٹیڈ امپورٹیڈ، پیراشوٹرز اور سیاسی لوٹوں کا ایک ہجوم ہے۔ پی ڈی ایم موجودہ حکومت کی تمام فیصلوں کو مستردکرتی ہے، یہ حکومت غریب دشمن اور عوام دشمن حکومت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں