سپریم کورٹ کی ڈاکٹر ظفر مرزا کو عہدے سے ہٹانے کی ہدایت
سپریم کورٹ آف پاکستان نے حکومت کو وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کو عہدے ہٹانے کی ہدایت کردی۔چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے بینچ نے کورونا وائرس کے سلسلے میں اٹھائے گئے حکومتی اقدامات پر لیے گئے ازخود نوٹس کی سماعت کی۔سماعت میں چیفس جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ڈاکٹر ظفر مرزا سے مطمئن نہیں ہیں آج ظفر مرزا کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیں گے۔جس پر اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے اس موقع پر ظفر مرزا کو ہٹانا بڑا تباہ کن ہوگا، آدھی فلائٹ میں ظفر مرزا کو تبدیل نہ کریں ساتھ ہی انہوں نے استدعا کی عدالت ظفر مرزا کا معاملہ حکومت پر چھوڑ دے
Load/Hide Comments