کورونا نے عوام کی صحت، معیشت کو ہلا دیا ہے، فردوس عاشق اعوان
اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس نے ترقی پذیر ممالک کے عوام کی صحت اور معیشت کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک میں کورونا کے سماجی اور معاشی اثرات زیادہ گھمبیر ہو سکتے ہیں اور بحران سے نمبرد آزما ہونے کے لیے ایک مؤثر عالمی ردعمل وقت کا اہم تقاضا ہے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اقوام متحدہ جیسے عالمی اداروں کو ریلیف کا لائحہ عمل مرتب کرنے میں قائدانہ کردار ادا کرنا ہو گا۔ کورونا وائرس نے ترقی پذیر ممالک کے عوام کی صحت اور معیشت کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔
Load/Hide Comments