اوکاڑہ کینٹ کے قریب بس الٹنے سے4 افراد جاں بحق، 21 زخمی

اوکاڑہ:اوکاڑہ کینٹ کے قریب مسافروں سے بھری بس الٹنے سے4 افراد جاں بحق اور21افراد زخمی ہو گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق قومی شاہراہ الجہاد چیک پوسٹ اوکاڑہ کینٹ کے قریب بس ٹائر برسٹ ہونے کی وجہ سے الٹی جس کی زد میں ایک موٹر سائیکل بھی آگئی۔حادثہ کے نتیجے میں 3 مسافر اور ایک موٹر سائیکل سوار سمیت 4 افراد جاں بحق اور تین خواتین سمیت 21 افراد زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت ساحر بی بی،عمران،ارسلان اور طاہر کے نام سے ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں