عمران خان کے یو ٹرن نے ملک کو کھوکھلا کر دیا ہے، میر چنگیز جمالی
جعفرآباد: سابق وفاقی وزیر اور پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر میر چنگیز جمالی نے اپنی رہائش گاہ کشمیر کوٹ میں ڈسٹرکٹ پریس کلب جعفرآباد کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران خان کے یو ٹرن نے ملک کو کھوکھلا کردیاہے تین سال کے عرصے میں وہ ملک کے عوام کو کوئی ریلیف نہیں دے سکے ہیں اور ملک کی معیشت کو تباہ کرکے رکھ دیاہے جس کی وجہ سے چھوٹے سے بڑا طبقہ مہنگائی کی چکی میں پس کر نفسیاتی مریض بن چکاہے پی ٹی آئی حکومت کے تین سال گزرچکے اب عوام ڈراپ سین کے انتظار میں ہے کہ کس طرح اس حکومت کے دوسال مکمل ہوجائیں اور اس نام نہاد جمہوریت سے انکی جان چھوٹے۔ انکا کہناتھا کہ اس وقت نصیرآباد ڈویزن میں سب سے بڑا اشو زرعی پانی کاہے نصیرآباد فوڈ باسکٹ کے طور پر جانا جاتاہے لیکن بدقسمتی سے بلوچستان حکومت کی وجہ سے پورا سسٹم انفراسٹریکچر بری طرح تباہ ہے اور حکومت بلوچستان پورا پانی بھی نہیں اٹھا پارہاہے اورآگے صحیح تقسیم بھی نہیں کرپارہاہے بدقسمتی سے صوبائی اور فیڈرل گورنمنٹ کی جانب سے کوئی خاص پروجیکٹ بھی نہیں آئے اور سندھ گورنمنٹ ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ پرالزام لگانا کہ وہ بلوچستان کو اس کے حصے کاپانی فراہم نہیں کررہے ہیں ہضم نہیں ہورہاہے،بلاول زرداری خورشید شاہ اور سندھ ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ مکمل تعاون کررہی ہے گزشتہ آٹھ سالوں سے بلوچستان گورئمنٹ نے ایریگیشن کینالوں میں کوء خرچ تک نہیں کیاہے اسے بدقسمتی کہاجاسکتاہے کہ ہمارے ایم پی اے ایم این اے کوئی پراپر پریزیٹیشن نہیں دے سکے ہیں جسکی وجہ سے اس موجودہ فائنانشل ائیر میں کینال ائیریگیشن میں کوء بھی چیز پی ایس ڈی پی میں ریفلیکٹ نہیں ہوئی، جب بدبختی سے آپکا اپنا انفراسٹرکچر کمپلیٹ نہیں توآپ دوسروں کو کیسے مورود الزام ٹھہرا سکتے ہیں، اب کورکمانڈر چیف جسٹس جنرل باجوہ صاحب سے ہی اپیل کرسکتے ہیں کہ کچھی کینال پٹ فیڈر کیرتھر سمیت دیگر کینالوں کے مسلے حل کریں بصورت دیگر عوام دربدر ہوجائے گی نصیرآباد زرعی علاقہ ہے اور ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتاہے اگریہ ہڈی ٹوٹ گئی تو 15سے 20لاکھ آباد کار بے متاثر ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی وہ واحد پارٹی ہے جو ملک کو بحرانوں سے نکال کر صحیح سمت گامزن کرسکتی ہے اسکے لیے بلاول بھٹو زرداری نے 23 کے الیکشن کاٹاسک دیدیا ہے آئے روز مختلف طبقات کے افراد معتبرین قبائلی اور سیاسی شخصیات شمولیت اختیار کررہے ہیں آنے والا دور پاکستان پیپلزپارٹی کاہوگا۔


