اسرائیلی فورسز اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپ، 140فلسطینی زخمی

مقبوضہ بیت المقدس :مغربی کنارے میں غیر قانونی اسرائیلی آبادکاری کیخلاف مظاہروں کے دوران اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپوں میں 140 فلسطینی زخمی ہوگئے۔مغربی کنارے میں نابلوس کے قریب بیتا کے علاقے میں اسرائیلی آباد کاری کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ مظاہروں کے دوران اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپوں میں زخمی ہونے والے 9 فلسطینیوں کو گولیاں لگی ہیں جبکہ درجنوں افراد ربر کی گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے، مغربی کنارے میں اسرائیل نے اب تک لاکھوں یہودیوں کی غیر قانونی بستیاں قائم کی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں