اگر انصاف نہیں ملا تو میں کسی کو نہیں چھوڑوں گا،والد نور مقدم

اسلام آباد :اسلام آباد میں قتل ہونے والی نور مقدم کے والد نے کہا ہے کہ میں وزیراعظم سے انصاف چاہتا ہوں اور مجھے امید ہے کہ انصاف ملے گا اور اگر انصاف نہیں ملا تو میں کسی کو نہیں چھوڑوں گا، میں اسکا باپ ہوں۔نور مقدم کے والد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے ملزم ظاہر جعفر کو لاش اور آلہ قتل کے ساتھ گرفتار کیا ہے، جائے وقوعہ پر میڈیکل ٹیم نے ملزم کو پکڑا اس دوران ملزم نے ٹیم کو گولی مارنے کی بھی کوشش کی تاہم وہ گولی چل نہ سکی جبکہ ٹیم کے ایک ممبر پر چاقو سے حملہ کیا، اس طرح ملزم پر قتل اور اقدام قتل کے دو کیسز ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں