کراچی، انٹرنیٹ کی مدد سے پیسے چرانے والا آئی ٹی ماہر گرفتار
کراچی:صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں انٹرنیٹ کی مدد سے پیسے چرانے والے آئی ٹی ماہر کو دھر لیا گیا، ملزم بینک اکانٹس، کریڈٹ کارڈ اور ڈیبٹ کارڈ کو ہیک کرتا تھا، ملزم 2 ہزار سے 5 ہزار روپے تک میں بینک اکانٹس کا ڈیٹاخریدتا، معلومات سے کسٹمر کو گمراہ کرکے ان سے ایک اوٹی پی جنریٹ کرواتا اور کسٹمرز سے اوٹی پی کوڈ لینے کے بعد پیسے نکال لیتا تھا۔تفصیلات کے مطابق رینجرز ٹیکنیکل ٹیم اور ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے شہرقائد میں کارروائی کرکے انٹرنیٹ کی مدد سے پیسے چرانے والے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ماہر کو گرفتار کیا، انٹرنیٹ کے ذریعے فراڈ کرنے والا انتہائی مطلوب ملزم محمد آصف کو کراچی کے علاقے اورنگی ٹان سے گرفتار کیا گیا۔ترجمان سندھ رینجرز کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ملزم بینک اکانٹس، کریڈٹ کارڈ، ڈیبٹ کارڈ اور ویزا کارڈ کو ہیک کرتا تھا، دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا وہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کا ماہر ہے، ملزم مختلف ملکوں کے بینک اکانٹ اور کریڈٹ کارڈ ہیک کرنے کی مہارت رکھتا ہے، ملزم ویب سائٹ سے کارڈ خریدتا اور آن لائن سامان کی خریداری کرتا، ملزم 40 فیصد تک کمیشن دے کر60 فیصد کی آن لائن خریداری کرلیتا، ملزم عوام کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچا چکا ہے، ملزم 2014 سے 2016 تک متعدد بار ملائیشیا بھی گیا۔ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق ملزم کے زیراستعمال کمپیوٹر بھی برآمد کرلیا گیا جس سے پتہ چلا کہ ملزم نے 2018سے مختلف کال سینٹرز سے ڈیٹا خریدنا شروع کیا، ملزم 2 ہزار سے 5 ہزار روپے تک میں بینک اکانٹس کا ڈیٹاخریدتا اور اپنے کال سینٹر سے کسٹمرز کو کال کرکے بتاتا تھا کہ اکانٹ ہیک ہوگیا ہے، معلومات سے کسٹمر کو گمراہ کرکے ان سے ایک اوٹی پی جنریٹ کرواتا اور ملزم کسٹمرز سے اوٹی پی کوڈ لینے کے بعد پیسے نکال لیتا تھا، ملزم 2012 سے یہ کام کر رہا ہے۔


