پاکستان کا یورپی یونین کے ساتھ 13 ملین یورو کا معاہدہ طے پا گیا

اسلام آباد:پاکستان کا یورپی یونین کے ساتھ 13 ملین یورو کا معاہدہ طے پا گیا، معاہدے کے تحت یورپی یونین میکرو فسکل پالیسی اور بجٹ کی تیاریوں میں معاونت فراہم کرے گا۔ جمعہ کے روز پبلک فنانشل مینجمنٹ یورپی یونین اور پاکستان میں 13 ملین یوروکا معاہدہ طے پا گئے، سیکریٹری اقتصادی امور پرویز عباس اور سفیر یورپی یونین اندورلہ کامینا رانے معاہدے پر دستخط کئے، معاہدے کے تحت یورپی یونین میکرو فسکل پالیسیوں اور بجٹ کی تیاری میں معاونت فراہم کرے گا جبکہ پاکستان کو معاشی فور کاسٹنگ میں بہتری کیلئے بھی معاونت دی جائے گی۔ اس موقع پر وفاقی وزیراقتصادی امورحماد اظہر نے کہا کہ پروگرام سے نئے پاکستان منصوبے کے تحت معاشرتی ترقی کو فروغ دیا جائے گا، پبلک فنانس سپورٹ کا سندھ، بلوچستان اور وفاقی سطح پر ہوگا، انہوں نے کہا کہ ملک میں مساوی معاشی و سماجی ترقی کو یقینی بنانا ہے جبکہ ملک میں معاشی و سماجی استحکام لانا حکومت کی ترجیح ہے اور یورپی یونین سے معاشی و سماجی اشتراک بھی جاری رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں