حکومت نے عوام سے کیئے وعدوں پر یوٹرن لے لیا ہے،میر چنگیز جمالی

حمید آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر میر چنگیز خان جمالی نے کہاہے کہ موجودہ حکومت نے عوام سے جو بھی وعدے کیئے ان وعدوں پر یو ٹرن لے لیا گیا ہے، موجودہ حکمران مکمل طور پر نا کام ہیں۔ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر و سابق وفاقی وزیر میر چنگیز خان جمالی نے اپنی رہائش گاہ کشمیر کوٹ میں صحافیوں کے گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیر اعظم نے ملکی معیشت کو تباہ و برباد کر دیا ہے موجودہ حکومت نے غریب کش پالیساں بنائی ہیں اس طوفانی مہنگائی کی وجہ سے غریب طبقہ خود کشیاں کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی شہیدوں کی پارٹی ہے اس ملک کے تمام بحرانوں کو صرف اور صرف پاکستان پیپلز پارٹی نکال سکتی ہے پیپلز پارٹی جب بھی اقتدار میں آیا عوام کو مکمل ریلیف دیا موجودہ سلیکٹڈ وزیراعظم نے یو ٹرن کے سوا عوام کو کچھ بھی نہیں دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں