ڈیرہ مراد جمالی، نوتال ٹریفک حادثہ، دو افراد زخمی
ڈیرہ مرادجمالی:نوتال کے قریب تیز رفتاری کے باعث کار گاڑی الٹ گئی جسکے نتیجے میں 2 افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لئے سول ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کر دیا گیاہے۔تفصیلات کے مطابق گوٹھ بانو خان مری تعلقہ تنگوانی کندھ کوٹ کے رہائشی عبدالفتح اور اصغر علی قوم ملک کوئٹہ سے واپسی کار گاڑی پر اپنے گاؤں جارہے تھے کہ نوتال کے قریب تیز رفتاری کے باعث اچانک کارگاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گئی جس میں عبدالفتح اور اصغر علی قوم ملک شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے سیول ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کر دیا گیا دونوں زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جنہیں مزید علاج کیلئے سندھ ہسپتال ریفر کردہا گیا۔
Load/Hide Comments


