پرنس علی احمد بلوچ نے ناراض حکومتی اراکین کی اسکیمات کی تفصیل جاری کردی

کویٹہ: سا بق ایم پی اے اور وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کے قریبی رشتہ دار علی احمد بلوچ نے ناراض حکومتی اراکین کی اسکیمات کی تفصیل جاری کردی ہیں انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر ناراض حکومتی وزراء کی تصاویر اور اسکیمات کی تفصیل کو جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ وہ وزراء ہیں جو اپنے علاقوں کے لیے کرڑوں کی اسکیمات لینے کے باوجود ناخوش ہیں پرنس علی بلوچ نے مولانا الطاف حسین حالی کی تحریر انسان کسی حال میں خوش نہیں رہتا کی مثال بھی دی ہے پرنس علی بلوچ نے سردار مسعود لونی حاجی طوراتمانخیل اور لیلی ترین کی اسکیمات کی مکمل تفصیل فیس بک پر دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں