پسنی میں عوام کا بجلی بحران کے خلاف احتجاج، مکران کوسٹل ہائی وے کو 7گھنٹے تک بلاک کر دیا

گوادر/پسنی:بجلی کے ستائے ہوئے پسنی کے شہری سڑکوں پر نکل آئے،مکران کوسٹل ہائی وے کو سات گھنٹے تک بلاک کردیا،گاڈیوں کی لمبی قطاریں،گوادر اور تربت کا کراچی سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا،انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں،پسنی گرڈ اسٹیشن میں بجلی موجود ہے جبکہ کیسکو آپریشن مختلف بہانوں سے بجلی کی سپلائی بند کرادیتی ہے جی ایس او تربت کا لوڈ مینجمنٹ آفیسر علاقائی تعصب کررہا ہے مظاہرین تفصیلات کے مطابق بجلی کے ستائے ہوئے پسنی کے شہری سڑکوں پر نکل پڑے سینکڑوں کی تعداد میں خواتین اور بچوں نے جڈی ہوٹل کے قریب مین شاہراہ پر روکاٹیں کھڑی کردیں کیسکو اور واپڈا افسران کے خلاف نعرہ بازی کی گئی جبکہ دوسری جانب خواتین نے مکران کوسٹل ہائی وے کو پسنی زیروپوائنٹ کے مقام پر بھی بلاک کرکے احتجاج کیا،مظاہرین نے صبع گیارہ بجے سے لیکر شام پانچ بجے تک مین شاہراہ کو بلاک کیے رکھا جس کی وجہ سے کراچی سے اندرون مکران جانے والی گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں،کراچی کا اندرون مکران تربت اور گوادر سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا مظاہرین کا کہنا تھا کہ کیسکو تربت جی ایس او سیکشن کے لوڈ مینجمنٹ آفیسر علاقائی تعصب کرکے پسنی میں لوڈ شیڈنگ کو طویل دے رہا ہے انہوں نے الزام عائد کیا کہ کسیکو اور واپڈا کے افسران خود اپنے فیملی کے ساتھ گرڈ اسٹیشن میں سوتے ہیں جہاں چوبیس گھنٹے بجلی ہے جبکہ علاقہ مکین گرمی اور لاک ڈان کے اس موسم میں عذاب میں مبتلا ہوچکے ہیں انہوں نے کہاکہ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے شہر میں پانی کا بحران پیدا ہوگیا ہے گزشتہ دس دنوں سے پانی کی سپلائی بند ہے لوگ پانی کے لیے ترس رہے ہیں مظاہرین کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے سبب شہر میں لاک ڈان ہے گھروں میں پانی اور بجلی نہیں ہے لوگ زہنی حوالے سے پاگل پن کا شکار ہوچکے ہیں انہوں نے کہاکہ ایران کی بجلی جب رات گئے بحال ہوتی ہے تو کیسکو آپریشن فالٹ کے نام پر اسے بند کردیتی ہے۔دوسری جانب ایس ڈی او کیسکو شگراللہ بلوچ نے مظاہرین کے ساتھ مزاکرات کیے اور کہا کہ ہمسایہ ملک ایران سے بجلی کم میگاواٹ میں مل رہی ہے پورے مکران میں بجلی کا بحران ہے اور ایران سے جو کم میگاواٹ مل رہے ہیں اس سے پورے مکران کو چلایا جارہا ہے اور چھوٹے علاقوں میں بجلی کی زیادہ لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔ایس ڈی او کیسکو شگراللہ نے مظاہرین سے وعدہ کیا کہ کیسکو آپریشن فالٹ کے نام پر بجلی کو بلاوجہ بند نہیں کریگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں