مسلح افراد کی فائرنگ سے لیویز اہلکار کے ہلاکت کے بعد ورثاء نے احتجاجا قومی شاہراہ پر نعش رکھ کر دھرنا دے دیا
وڈھ:وڈھ دو مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق مسلح افراد کی فائرنگ سے لیویز اہلکار عبداللہ مینگل کے ہلاکت کے بعد ورثا کا احتجاج قومی شاہراہ نعش رکھ دھرنا انتظامیہ سے مزاکرات کے بعد احتجاج ختم۔تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز بلوچستان کے تحصیل وڈھ میں دو مختلف واقعیات میں دو افراد جان بحق ہوگئے وڈھ بازار قومی شاہراہ پر مسلح ملزمان کے فائرنگ سے لیویز اہلکار عبداللہ ولد علی داد قوم مینگل شدید زخمی ہوگئے جنہیں وڈھ ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے واقعہ کے بعد ورثا اور جھالاوان عوامی پینل کی طرف نعش قومی شاہراہ پر رکھ کر احتجاج کیا گیا پولیس کی ملزمان کے خلاف ایف آئی آر ردج کرنے اور کاروائی کے یقین دہانی پر دھرنا ختم کیا گیا دریں اثنا ایک اور واقعہ میں وڈھ کے نوجوان نظر محمد ولد داود قوم محمد حسنی اپنے زمین پر کام کررہے تھے ٹریکٹر کی زد میں آکر جان بحق ہوگئے دونوں واقعات میں پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد نعشیں ورثا کے حوالے کردیا۔


