کوہلو، حکومت کی نااہلی کی وجہ سے لوگ مضر صحت پانی پینے پر مجبور

کوہلو:محکمہ پبلک ہیلتھ کی نااہلی ضلع کوہلو کے گنجان آباد ٹاؤن ایریا میں واقع نیو کلی کے مکین زندگی کے دوسرے بنیادی سہولیات کے ساتھ ساتھ بوسیدہ پائپ لائنوں کی وجہ سے مضر صحت پانی پینے پے مجبور ہیں 2013کے بعد ان لائنوں کو مرمت نہیں کیا گیا تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کوہلو میں ٹاون میں واقع سب سے گنجان آباد ایریا نیوکلی کے مکین زندگی کے دوسرے بنیادی سہولیات کے ساتھ ساتھ محکمہ پبلک ہیلتھ کی نااہلی کی وجہ سے مضر صحت پانی پینے پر مجبور ہیں ذرائع کے مطابق 2013کو ان لائنوں کا مرمت یا نئی لائنیں بچائی گئی لیکن 9سال گزرنے کے باوجود دوبارہ ان لائنوں کا مرمت یا نئی نہیں کئے ہیں جس کی بنا پر پائپ لائن کئی جگہوں پر ٹوٹ کر لیک ہیں اور بجلی جاتے کھڈوں میں جمع پانی دوبارہ لائنوں میں جاتے جس سے شہری مضر صحت پانی پینے پے مجبور ہیں ڈاکٹرز کے مطابق اگر عوام نے یہ پانی پینے کے لیے استعمال کیا تو ہیپاٹائٹس اور کینسر جیسے موضی مرض پیدا ہو سکتے ہیں حکام بالا نوٹس لے کر عوامی صحت کا خیال کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں