مکران , شدید گرمی میں بجلی کا نہ ہونا کسی عذاب سے کم نہیں,نیشنل پارٹی
نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے جاری بیان میں مکران میں جاری لوڈشیڈنگ پر گہرے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شدید گرمی میں بجلی کا نہ ہونا کسی عذاب سے کم نہیں ہے اور اس جھلسا دینے والی گرمی میں واپڈا والے لوڈشیڈنگ کرکے ایندھن یا کوئلہ ڈالنے میں مصروف ہے۔جو عوام کو زندہ جلانے کا مترادف ہے۔ جسکی نیشنل پارٹی بھرپور مذمت کرتی ہے۔مکران ریجن کو قومی گریڈ سے منسلک کرنے سے کسی حد تک بجلی کا مسلہ حل ہو سکتا ہے لیکن عوامی مطالبے کے باوجود بھی عملی اقدام نہ کرنا المیہ ہے۔بیان میں کہا گیا کہ مکران ریجن میں گودار بھی شامل ہے جو سی پیک کا مرکز ہے۔اور حکمران سی پیک کو گیم چینجر قرار دیتے ہیں۔لیکن گودار میں نہ پانی نہ بجلی میسر نہیں۔اور حکمرانوں کے بلوچستان کے حوالے سے دہرے معیار کو ظاہر کرتا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ پورے مکران ریجن میں بجلی کی عدم فراہمی نے لوگوں کا جینا مال کردیا ہے۔عوام ذہنی و نفسیاتی سمیت دیگر بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں۔عوام کی قیمتی برقی آلات بجلی کی ٹرپنگ و کم وولٹیج سے جھل یا خراب ہوگئے ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ مکران ریجن کے عوام سراپا احتجاج ہے لیکن واپڈا اور انتظامیہ کی طرف سے کوئی شنوائی نہیں ہورہی ہے۔جو اعلیٰ احکام کی لاپروائی اور عوام سے لاتعلقی کو ظاہر کرتی ہے۔


