کوئٹہ سول ہسپتال میں ڈاکٹروں پر تشدد گالم گلوچ، پولیس نے مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا
کوئٹہ: کوئٹہ کے سول ہسپتال کی گائنی وارڈ سیاسی جماعت کے رہنما کا خواتین کے ہمراہ ڈاکٹروں پر تشدد گالم گلوچ، پولیس نے مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا، تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب کوئٹہ کے سول ہسپتال کی گائنی وارڈ میں سیاسی جماعت کے رہنما صاحب جان رند نے خواتین کے ہمراہ ڈاکٹروں سے تلخ کلامی پروارڈ پر دھاوا بول دیا ڈاکٹروں کے ساتھ گالم گلو چ کی اور لیڈی ڈاکٹرز پر تشدد کیا جس کے بعد ایم ایس سول ہسپتا ل کی مدعیت میں تھانہ سول لائن کوئٹہ میں مذکورہ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کرلیا گیاجبکہ ایم ایس سول ہسپتال نے ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ کو موقع پر غفلت برتنے والے پولیس اہلکاروں کو معطل کر کے تحقیقات کرنے کی سفارش کردی، مزید کاروائی جاری ہے
Load/Hide Comments