بلوچستان کا دارومدار زراعت اور لائیواسٹاک کے شعبے سے منسلک ہے، زمرک اچکزئی

کوئٹہ:عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما وصوبائی وزیر زراعت انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے بلوچستان کے زمینداروں کو سبسڈی دیتے ہوئے ٹریکٹر فراہم کر دیئے ہیں تاکہ زراعت کے شعبے میں ترقی ممکن ہو سکے،گرین ٹریکٹرز بلوچستان میں زرعی شعبے میں ترقی کی سمت اور انقلابی پیش رفت ہے۔اپنے جاری کر دہ بیان میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کا دارومدار زراعت اور لائیو اسٹاک کے شعبے سے منسلک ہے جس کی وجہ سے زراعت کی شعبے میں بہتری لانے کی اشد ضرورت تھی وزیراعلی بلوچستان کی انتھک محنت کی کوششوں سے آج صورتحال بہتر ہوئی اور زمینداروں کو حکومت نے سبسڈی دیتے ہوئے گرین ٹریکٹرز فراہم کردی انہوں نے کہاکہ گرین ٹریکٹرز بلوچستان حکومت کی طرف سے چھوٹے زمینداروں کو سبسڈی پر دئیے گئے ہیں اسکیم کا مقصد زرعی پیداوار میں اضافہ کو یقینی بنانا ہے گرین ٹریکٹرز بلوچستان میں زرعی شعبہ میں ترقی کی سمت ایک اور انقلابی پیش رفت ہے انہوں نے کہاکہ ٹریکٹرز قرعہ اندازی کے زریعے دئیے جائیں گے گرین ٹریکٹرز اسکیم کی منظوری گذشتہ سال دسمبر میں بلوچستان کابینہ کے اجلاس میں دی گئی تھی اسکیم کے تحت صوبے کے۔تمام اضلاع کے زمینداروں کو ٹریکٹرز دئیے جائیں گے ایک ہزار ٹریکٹرز 50 فیصد رعایتی ریٹس پر دئیے جائیں گے زرعی شعبہ کو بلوچستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں