گڈانی، شب بریکنگ جانے والی مسافر بس گڈانی چڑائی پر الٹ گئی، خاتون سمیت بچہ زخمی
گڈانی(نمائندہ انتخاب) گڈانی سے شب بریکنگ جانے والی مسافر بس گڈانی چڑائی پر الٹ گئی، جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت ایک بچہ زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق گڈانی سے شب بریکنگ یارڈ جانے والی مسافر کوچ الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک خاتون اور بچہ زخمی ہو گیا جنہیں آر ایچ سی شیخ آباد اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دینے کے بعد فارغ کر دیا گیا۔ حادثے کی وجہ ڈرائیور کی غفلت بتایا جا رہا ہے ان علاقوں میں اکثر و بیشتر ڈائیور بس ناتجربہ کار کلیئنر کے حوالے کر دیتے ہیں جس سے ایسے حادثات رونما ہوتے ہیں۔ جس چڑائی میں حادثہ پیش آیا یہاں پر اس سے پہلے بھی ایسے کئی واقعات رونما ہو چکے ہیں لیکن ان واقعات پر اب تک انتظامیہ کی طرف سے کوئی ایکشن نہیں لیا گیا ہے
Load/Hide Comments


