حامد میر کے بھائی عامر میر کو ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا
لاہور: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے سینئر صحافی عامر میر کو حراست میں لے لیا۔ذرائع کے مطابق حامد میر کے بھائی عامر میر کو ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا عامر میر دفتر جانے کے لیے صبح گھر سے نکلے تو ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے انہیں حراست میں لے لیا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ ایف آئی اے کا عملہ عامر میر کو کار سمیت ساتھ لے گیا۔ایف آئی اے کے ذرائع کے مطابق عامر میر سائبر کرائم کے پاس ہیں تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ عامر میر کو کس کیس میں گرفتار کیا گیا۔
Load/Hide Comments


