تربت، پولیس کی کارروائی، پیڈ ماسٹر پر حملے میں ملوث شخص گرفتار

تربت:تربت پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ہیڈماسٹرپرحملے میں ملوث شخص کوگرفتارکرلیاہے۔گورنمنٹ ہائی سکول کوشقلات تربت کے ہیڈماسٹر اور میری کی سماجی شخصیت ماسٹرلیاقت بلوچ پرقاتلانہ حملہ کرکے شدید زخمی کرنیوالے ملزم کو تربت پولیس نے کامیاب چھاپے کیدوران گرفتار کرکے جیل میں پابندسلاسل کرلیاہے جس پر سیکشن 324پی پی سی کیتحت ایف آئی آر درج کردیاہے اور ملزم فوری گرفتاری کیلئے ایس ایس پی کیچ بہرام خان لہڑی کی خصوصی پر ایس ڈی پی او اور اے ایس پی عدیل اکبر کی سربراہی میں ایس ایچ او پولیس شیرجان بلوچ، ایس ایچ او سی آئی اے راجہ احمد بلوچ، اے ایس آئی شکیب ارسلان اور زمان شیخ سمیت دیگر افسران پر مشتمل تفتیشی ٹیمیں تشکیل دیکر کارروائی کا آغاز کردیاتھا۔ تربت پولیس نے تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کے خلاف فورا کارروائی تیز کردی تھی. سرچنگ ٹیموں نے مسلسل مختلف جگہوں پر چھاپے مارکر صرف آٹھ گھنٹوں کے اندر ملزم کو واردات میں استعمال ہونے والا کارتوس سمیت گرفتار کرلیا- پولیس کے مطابق ملزم علی آباد کا رہائشی غریب نواز ولد دوست بتائی جاتی ہے،ایس ایس پی تربت نے پولیس کی کامیاب کارروائی پر انہیں شاباشی دیکر خراج تحسین پیش کیا۔ جبکہ عوامی حلقوں میں تربت پولیس کی کامیاب کارروائی سے ملزم کو اسی دن گرفتار کرنے پر پولیس کی پیشہ وارانہ کارکردگی کوسراہا جارہا ہے اے ایس پی کیچ عدیل اکبر نے میڈیاکوبتایا کہ ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیاہے اور ملزم سے مزیدتفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں