بیلہ، سکولوں میں درسی کتب کی عدم دستیابی، طلباء و طالبات کی پڑھائی متاثر
بیلا:سکولز میں درسی کتب کی عدم دستیابی طلبا و طالبات کی پڑھائی متاثر محکمہ تعلیم سکولز میں کتب کی بروقت فراہمی میں ناکام تفصیل کے مطابق تحصیل بیلا کے گورنمنٹ بوائز اور گرلز سکولز میں طلبا و طالبات کیلئے درسی کتب نہ ہونے کے باعث طلبا و طالبات کا تدریسی عمل بری طرح متاثر ہو کر رہ گیا ہے طلبا طالبات والدین اور عوامی حلقوں نے آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے اس امر پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گرمی تعطیلات کے بعد سکولز تو کھل گئے ہیں لیکن درسی کتب کی عدم دستیابی کے باعث سکولز میں نہ صرف طلبا و طالبات کی تعلیم متاثر ہے بلکہ تعیلمی نقصان کا بھی سبب ہے انہوں نے حکومت وقت اور محکمہ تعلیم کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بیلا کے سرکاری بوائز اور گرلز سکولز میں درسی کتب فوری فراہم کرکے طلبا و طالبات کا مزید تعلیمی نقصان ہونے سے بچایا جائے۔
Load/Hide Comments


