کے پی ایل میں شاداب کی بجائے شان مسعود باغ اسٹالیئنز کے کپتان مقرر

قومی ٹیم کے آل راؤنڈ شاداب خان کی عدم دستیابی کے باعث شان مسعود کو کشمیر پریمیئر لیگ میں باغ اسٹالیئنز کا کپتان مقرر کر دیا گیا ہے۔
ترجمان باغ اسٹالیئنز نے بھی شان مسعود کو ٹیم کا کپتان مقرر کیے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ شان مسعود باغ اسٹالیئنز کے آئیکون پلیئر بھی ہوں گے۔
ترجمان کے مطابق ٹیم کے آئیکون پلیئر شاداب خان ٹورنامنٹ کے لیے دستیاب نہیں ہیں اس لیے شاداب خان کی عدم موجودگی کے باعث شان مسعود کو ذمے داریاں دی گئی ہیں۔
شان مسعود کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ باغ اسٹالیئنز کی قیادت میرے لیے فخر کی بات ہے، امید ہے کھلاڑیوں کے ساتھ ٹیم کےکپتان کا تجربہ اچھا رہےگا۔
خیال رہے کہ کشمیر پریمیئر لیگ کا آغاز ہو چکا ہے اور گزشتہ روز کے پی ایل کا افتتاحی میچ میر پور رائلز اور راولا کوٹ ہاکس کے درمیان کھیلا گیا تھا جو راولا کوٹ ہاکس نے 43 رنز سے جیت لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں