خاتون ٹیچر کو ہراساں کرنے کا واقعہ،وزیر تعلیم سندھ نے نوٹس لے لیا
کراچی :وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ نے ضلع ٹنڈومحمد خان میں لیڈی ٹیچر کو مبینہ ہراساں کرنے کے واقعہ کاسخت نوٹس لیا ہے اور ڈائریکٹر حیدرآباد کو معاملے کی انکوائری کرنے کی ہدایت کی ہے.وزیر تعلیم سردار شاہ نے ڈائریکٹر حیدرآباد کو سخت ہدایات دیں کہ معاملے کی شفاف انکوائری کروائی جائے اور ملوث افراد کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے.
Load/Hide Comments


