دکی، احساس پروگرام،مستحقین سے 200روپے کٹوتی کا انکشاف

دکی:احسا س پروگرام کے تحت دئیے جانے والے رقم سے دو سو روپے سے لیکر پانچ سو روپے تک کٹوتی کا انکشاف ہوا ہے۔جبکہ مستحقین کا انگھوٹے لگا کر انہیں کہا جاتا ہے کہ آپ کا انگھوٹا نہیں لگتا کچھ دن بعد آجائیں اور وہ رقم وہ نکال کر اپنے جیب میں ڈالتے ہیں ڈی سی دکی قربان علی مگسی نے گورنمنٹ ہائی سکول دکی میں قائم سنٹر پر چھاپہ مارا اور مستحقین سے کٹوتی کرنے والا احساس سنٹر کا منتظم مولوی ہدایت اللہ کو گرفتار کرکے جھیل بھیج دیا گیا گرفتار ہونے والے مولوی ہدایت اللہ نے بتایا کہ میں رقم زبردستی وصول نہیں کررہا لوگ مجھے بطور انعام شیرانی رقم دیتے ہیں ڈپٹی کمشنر دکی قربان علی مگسی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ گرفتار ہونے والے شخص کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔مستحقین احساس سنٹر پر کسی بھی شخص کو پیسے نہ دیں انہوں نے کہا کہ مستحقین پیسوں کا مطالبہ کرنے والوں کی نشاندہی کریں ہم فوری طور پر کاروئی کرینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں