بیرون ممالک پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے پی آئی اے نے پروازوں کا شیڈول ترتیب دیدیا

اسلام آباد:بیرون ممالک پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے پی آئی اے نے مانچسٹر، سیول جنوبی کوریا، جکارتہ انڈونیشیا، ٹورنٹو کینیڈا، دبئی اور جکارتہ کیلئے خصوصی پروازوں کا شیڈول ترتیب دیدیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کا مانچسٹر کیلئے17 اور 18 اپریل کو اسلام آباد سے پروازیں چلانے کا اعلان کیا ہے، دو پروازیں پی کے 8852 اور 8894 اسلام آباد سے سیول جنوبی کوریا کیلئے17 اپریل کو بھی روانہ ہوں گی اسی طرح 18 اپریل کو پی آئی اے کی خصوصی پرواز کراچی سے جکارتہ انڈونیشیا کیلئے روانہ ہوگی جبکہ ٹورنٹو کینیڈا کیلئے دو پروازیں 15 اپریل کو اسلام آباد اور 19 کو کراچی سے پرواز بھریں گی۔17 اپریل کو پی آئی اے کا خصوصی طیارہ دبئی میں پھنسے پاکستانیوں کو بھی وطن واپس لائیگا جبکہ 18 اپریل کو خصوصی پرواز پی کے 8889 جکارتہ میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لائیگی۔ 19 اپریل کو پی آئی اے ٹورنٹو سے کراچی کیلئے پرواز پی کے 784 بھی چلائے گی۔ترجمان پی آئی کے مطابق جن افراد کا ابھی تک سفارت خانے کے عملے سے پروازوں پر بکنگ کیلئے رابطہ نہیں ہوا وہ فوری طور پر پی آئی اے سے رجوع کریں تاہم بکنگ پی آئی اے کے دفاتر، ویب سائیٹ یا کال سنٹر سے بھی کروائی جاسکتی ہے ٹکٹ پاکستان سے بھی خریدے جاسکتے ہیں جو کہ وطن واپس آنے والے استعمال کرسکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں