بارڈر کی بندش کے مسئلے پر پنجگور آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے وفد کا کمانڈنٹ ایف سی پنجگور سے ملاقات
پنجگور : پنجگور آ ل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے 13رکنی وفد نے بارڈرکے مسلے پر کمانڈنٹ ایف سی پنجگور ریفلز سے تفصیلی ملاقات کی وفد کی قیادت آ ل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے سابقہ چیئرمین حافظ محمد اعظم کررہے تھے وفد میں آل پارٹیز کے وائس چیئرمین اشرف ساگر نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر حاجی صالح محمد۔ پھلین بلوچ بی این پی مینگل کے ضلعی صدر کفایت اللہ انجمن تاجران کے صدر حاجی خلیل دہانی آ ل پنجگور زمیاد دوہزار ایسوسی ایشن کے صدر سیف اللہ سیفی ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے صدر آ غا گل، باڈر ٹریڈ کمیٹی کے جنرل سیکرٹری حنیف شمبیزئی انسداد منشیات کمیٹی کے چیئرمین حاجی افتخار مارس فاؤنڈیشن کے چیئرمین حاجی عبد العزیز آٹوز یونین کے صدر محمد جان بلوچ شامل تھے ملاقات میں ڈپٹی کمشنر عبد الرزاق ساسولی بھی موجود تھے 2 گھنٹے سے زائد جاری طویل مذاکرات میں بیشتر مطالبات پر پیشرفت ہوئی اور اکثر مطالبات کی منظوری ہوئی اورعنقریب روزانہ کی بنیاد پر 600 سے 700 گاڈیوں کو بارڈر جانے کی اجازت ہو گی کچھ دن بعد ترتیب وار یہ سلسلہ شروع ہو گا اس کے علاوہ 4 سل پٹرول اور گیس سلنڈر لانے کی بھی اجازت دی گئی اور 4سل پٹرول لانے کا عمل کچھ دن بعد شروع ہو گا اس کے علاوہ جو گاڑی مالکان ایران سے اشیائے خوردونوش لانے کی خواہش رکھتے ہیں اس کی بھی اجازت اور گنجائش موجود ہے اور جن دوستوں کی گاڈیاں رجسٹر نہیں ہوئی ہیں انکی بھی منظوری دی گئی ایک دو دن کے اندر اندر اس کا طریقہ کار کے بارے میں تمام دوستوں کو بذریعہ پریس ریلیز اور سوشل میڈیا کے ذریعے مطلع کیا جائے گا وہ سارے لوگ جنکی گاڑیاں رجسٹر نہیں ہوئی ہیں مطمئن رہیں۔ کل پرسوں تک انکے رجسٹریشن کا عمل شروع کریں گے مذکورہ بالا حضرات کی کوششوں اور تمام پنجگور کے غریب لوگوں کی دعاؤں کی برکت سے کمانڈنٹ ایف سی نے عوام کے جائز مطالبات کو منظور کیا جس پر ہم انکے مشکور ہیں۔


