سندھ حکومت نے تعلیم، صحت کا نظام تباہ کر دیا ہے، حلیم عادل شیخ

کراچی:حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے تعلیم، صحت کا نظام تباہ کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے سندھ حکومت نے تعلیم، صحت سب تباہ کردیا ہے، وزیر اعلیٰ ہاؤس اور بلاول ہاؤس کا خرچہ منشیات فروشی سے پورا کیا جا رہا ہے، منشیات فروشی کا حصہ سندھ حکومت کو مل رہا ہے، اے این ایف نے پہلے بھی منشیات فروش پکڑے ہیں اور آئندہ بھی پکڑے گے، وفاق نے منشیات فروشی کو روکنے کے لیے پہلے بھی اقدامات کیے ہیں اور آئندہ بھی کریں گے۔

انھوں نے مزید کہا ہے کہ یکساں نصاب تعلیم پاکستان کاخواب تھا، پاکستان کے پیچھے رہنے کی وجہ طبقاتی تعلیمی نظام ہے، عمران خان دونہیں ایک پاکستان کے حامی ہیں، یکساں نظام تعلیم دینے پر شفقت محمود اورعمران خان کے شکرگزار ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں