عمران خان کی حکومت اسٹبلشمنٹ کی پیداور ہے،میاں افتخار حسین

تیمرگرہ :عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت جعلی اورسلیکٹیڈ ہے اور اسٹبلشمنٹ کی پیداور ہے اور ان کی حکومت اسٹبلشمنٹ کے سہارے کھڑی ہے افغانستان میں حالات تیزی کے ساتھ بدل رہے ہیں ہم افغا نستان میں امن کے حامی ہے کیو نکہ پاکستان کا امن افغانستان سے جڑا ہوا ہے افغانستان کے حوالے سے پالیسی بیان اسفندیار خان دینگے۔ ان خیا لات کا اظہار انھوں نے بلامبٹ ملک آباد میں اے این پی کے سنئیر نائب صدر ملک سجاد خان یوسف زئی کے رہائش گاہ پر پارٹی کے ورکر زکنونشن اور بعد ازان میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اے این پی مرکزی نائب صدر حسین شا ہ یوسف زئی، این پی لوئر دیر کے صدر وممبرصوبائی اسمبلی حاجی بہادر خان، جنرل سیکرٹری ملک محمد زیب، سنئیر نایب صدر سجاد خان یوسف زئی، ڈسٹرکٹ بار تیمرگرہ کے صدر شاہ فیصل ایڈوکیٹ،سابق ضلعی ناظم عنایت اللہ ودیگر بھی موجود تھے میاں افتخار حسین نے کہا کہ پاکستان میں اسٹبلشمنٹ نے ہمیشہ جمہو ریت کو نقصان پہنچا یا اور اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کیانیشنل عوامی پارٹی نے ایوب خان کے مقابلہ میں فاطمہ جناح کی حمایت کرکے وہ الیکشن جیت چکی تھی لیکن اسٹبلشمنٹ نے ان کی جیت کوہار میں تبدیل کیا تھا اسٹبلشمنٹ کی پس پردہ حمایت سے عمران خان نے کراچی سے لانگ مارچ کرکے کسی رکاوٹ کے بغیر اسلام آباد پہنچ کر کئی دن دھرنا دیا اور خو اتین کو نچاکر پاکستان کی مذہب اور ثقافت کا جنازہ نکال دیا ا نھوں نے کہا عمران خان نے قانون کوہاتھ میں لیکر پارلیمنٹ ہاوس، پی ٹی وی، اور عدالت پر چڑھائی کی لیکن ان کے خلاف کسی قسم کی کار وائی نہیں کی گئی اور انہیں معاف کر دیا گیا انھوں نے کہا کہ عمران خان کی قیمت پر پاکستان کو تباہ نہ کیا جائے ایک سیٹ جیتنے والی پارٹی کو ملک پر مسلط کیا گیا ما ضی میں بھی عوامی منڈیٹ کا احترام نہ کرنے سے ملک دو ٹکڑے ہوا ا نھوں نے کہا کہ ماضی میں اے این پی ملک کی سب سے بڑی پارٹی تھی لیکن لیکن اسٹبلشمنٹ نے انہیں توڑا جبکہ ملک کی سب سے بڑی سیاسی پارٹیوں پی پی پی کو سندھ اور ن لیگ کو پنجاب تک محدو دکر دیا انھوں نے کہا کہ اگر اسٹبلشمنٹ نے اپنا رویہ ترک نہ کیا تو اس کے خطرناک نتائج برآمد ہونگے عمران خان یوٹرن کا ماہر اور تاریخی جھوٹا ہے عمران خان ائی ایم ایف اور ورلڈ بنک کے ڈکٹیشن پر فیصلے کرتے ہیں سٹیٹ بنک پر حکومت کا کوئی اختیار نہیں اور سٹیٹ بنک نے عوام کے سروں کا سودا کرچکے ہیں انھوں نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ تمام چور اور بے ایمان اکھٹے ہوچکے ہیں حکومت کی خارجہ وداخلہ پالیساں ناکام اور حکومت مکمل طور پر ناکا م ہوچکی ہے انھوں نے کہا کہ اے این پی باچا خان کے 100 سالہ تاریخ کی وارث اور قربانیوں سے عبارت ہے نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ تنظیموں کو منظم اور فعال بنائے اور انے والے بلدیاتی انتخابات کے لئے تیاریاں شروع کردیں۔ #/s#

اپنا تبصرہ بھیجیں