پاکستان افغانستان کے ساتھ وسیع البنیاد تعلقات کا خواہاں ہے،آرمی چیف

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آٹھ رکنی افغان وفد نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا کیاگیا۔آئی ایس پی آرکے مطابق آٹھ رکنی افغان وفد جس میں صلاح الدین ربانی، محمد یونس قونی، استاد محمد کریم خلیلی، احمد ضیاء مسعود، استاد محمد محقق، احمد ولی مسعود،عبداللطیف پدرام اور خالد نور شامل تھے،نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ نے کہا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ وسیع البنیاد تعلقات کا خواہاں ہے اوراس ضمن میں ہر ممکن تعاون کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ افغانستان کو ایک جامع حل کے حصول میں مدد ملے جو علاقائی امن اور خوشحالی کے لیے بہت ضروری ہے۔ آرمی چیف نے مزید کہا کہ پاکستان افغانستان کے لوگوں کے ساتھ کھڑا ہے۔افغان وفد نے افغانستان کے امن، استحکام اور سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے پاک فوج کی قربانیوں اور انتھک کوششوں کو سراہا۔ وفد نے افغانستان کے لیے آگے بڑھنے کے حوالے ے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں