تراویح، اعتکاف، نماز جمعہ پر فیصلہ 18 اپریل کو ہوگا

لمحہ با لمحہقومی خبریںبین الاقوامی خبریںتجارتی خبریںکھیلوں کی خبریںانٹرٹینمنٹصحتدلچسپ و عجیبخاص رپورٹ وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں تراویح، اعتکاف اور نماز جمعہ سمیت باجماعت نمازوں کے بارے میں پورے ملک کے لیے فیصلہ 18 اپریل کو علمائے کرام کے ساتھ مشاورت اور مفاہمت سے کیا جائے گا۔اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا کہ حکومت کورونا سے محفوظ اور عبادات سے بھر پور رمضان کے لیے اقدامات کرے گی۔ان کا کہنا تھا کہ تمام مسالک کے جیّد علما اور دینی و سیاسی قیادت کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں