افغان مجاہدین کو کبھی فنڈزیا اسلحہ فراہم نہیں کیا، سابق ڈی جی آئی ایس آئی

اسلام آباد:سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر)جاوید اشرف قاضی نے افغان طالبان کو کسی بھی قسم کا اسلحہ یا مدد دینے کے الزامات کی تردید کردی ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل(ر)جاویداشرف قاضی نے کہا کہ طالبان کی اس مرتبہ جنگ حکمت عملی اچھی رہی ہے، طالبان نے پہلے سرحدی علاقوں پر قبضے کیے، سرحدی علاقوں کوبندکرکے مرکز پر حملہ کیا اور ان کی یہ حکمت عملی کامیاب رہی۔جاویداشرف قاضی نے کہا کہ امیدکرتا ہوں موجودہ طالبان ماضی کی طرح نہیں ہوں گے، ایساتاثر دیا جارہاہے کہ موجودہ طالبان بہترحکومت بنائیں گے۔طالبان کو کس نے بنایا؟ کے سوال پر سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے کہا کہ افغان طالبان کو ہم نے نہیں، حالات نے بنایا ہے، افغان طالبان کو کبھی فنڈز یا اسلحہ فراہم نہیں کیا،اس کے برعکس افغانستان میں مختلف گروپوں کو امریکا نے فنڈز فراہم کیے تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں