افغان سفارتخانے کا انٹرپول سے اشرف غنی کی گرفتاری کا مطالبہ

دوشنبے: تاجکستان میں افغان سفارت خانے نیانٹر پول سے اشرف غنی،حمد اللہ محب اور فضل محمود فضلی کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔افغان میڈیا رپورٹ کے مطابق تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں افغان سفارت خانے نے ا نٹر پول سے مطالبہ کیا ہیکہ وہ سابق صدر اشرف غنی، افغان قومی سلامتی کے مشیرحمد اللہ محب اور صدارتی امور کے سربراہ کو گرفتار کیا جائے۔ رپورٹ کے مطابق افغان سفارت خانے نے مطالبہ کیا ہیکہ ان تینوں افرادکو افغانستان کا قومی خزانہ چرانیکے الزام میں گرفتار کیا جائے۔خیال رہیکہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں طالبان کے داخلے کے بعد سابق صدر اشرف غنی، حمد اللہ محب اور فضل محمود فضلی سمیت مبینہ طور پر تاجکستان فرار ہوگئے تھے،تاہم تاجک وزارت خارجہ نے اشرف غنی کے تاجکستان میں موجود ہونے کی تردید کی تھی۔دوسری جانب اشرف غنی کے بھائی حشمت غنی کا کہنا ہیکہ ان کی معلومات کے مطابق اشرف غنی مشرق وسطیٰ میں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں