بوائز ہائی سکول نوک آباد تسپ بنیادی سہولیات سے محروم
پنجگور(انتخاب نیوز)اہلیان نوک آباد تسپ پنجگور نے کہا کہ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نوک آباد تسپ جو کہ ایک قدیم سکول ہے چند سال قبل طالب علموں کی تعداد دو ہزار کے قریب تھی لیکن اب دن بدن تعداد کم ہوتی جا رہی ہے،کیونکہ نہ اس میں چوکیدار ہے کہ ہی طالب علم، بلکہ سکول بنیادی سہولیات سے بھی عاری ہے،سکول کے ہیڈ ماسٹر محمد عارف بھی اپنے فرائض ٹھیک طریقے سے انجام نہیں دے رہے، قریباً 11بجے انکی سکول آمد ہوتی ہے، ان کی نااہلی کیوجہ سے اب یہ ادارہ چوروں کی اماجگاہ بن گیا ہے،جو کبھی پنکھے چرا کر لے کبھی پانی کی موٹر، لہذا ہماری ڈی او عابد بلوچ سے درخواست ہے کہ سکول کا جلد از جلد دورہ کر کے جائزہ لیں۔
Load/Hide Comments


