خضدار، نئے بھرتی لیویز اہلکاروں کو 9ماہ مکمل ہونے کے باوجود اب تک تنخواہ نہیں مل سکی

خضدار:ضلع خضدار میں نئے بھرتی ہونیوالے لیویز اہلکاروں کو 9 ماہ مکمل ہونے کی باوجود اب تک تنخواہ نہیں ملی جس کی وجہ سے انہی ڈیوٹی کرنے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے بغیر تنخواہ کے اہلکاروں کو 7سو کلو میٹر دور ڈیوٹی پر بھیجا جاتا ہے اور ان کو وہاں رہنے میں مشکلات ہوتی ہے جو شاہ نورانی سارونہ اور دور دراز علاقوں میں اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں جس کے ساتھ آنے جانے کیلے کرایہ تک نہیں ہوتے ہیں پہلے ٹرینگ کے دوران تین ماہ ان کو تنخواہ نہیں دی جاتی تھی پھر تین ماہ کا تنخواہ ایک ساتھ دیا جاتا تھا اس دفعہ ایک سال مکمل ہونے والے ہیں اب تک وہ تنخواہ سے محروم ہیں اہلکاروں نے ڈی جی لیویز وزیراعلی اور ڈی سی خضدار سے اپیل کی ہے کہ ہمارے تنخواہ بحال کیا جائے تاکہ ہمیں مزید مشکلات نہ اور ہم اچھی طرح سے اپنی فرائض سرانجام دے سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں